VidRise makes YouTube stand out on social feeds!

About Video - NRO Kya ha or Molana k dharny say is ka kya Taluq ha? NRO say kis kis ko faida hota ha, Imran khan vs Molana Fazul ur Rehman ki beyaan baziاین آر اور کیا ہے؟این آر او سے کس کو فائدہ ہوگا۔این آر اولفط نیشنل رے کن سلی ایشن آرڈینینس کا شارٹ فارم ہے جس کا مطلب قومی مفاہمتی قانونیہ قانون سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 میں جاری کیا۔ اس قانون کے تحت یکم جنوری 1986 سے 12 اکتوبر 1999 تک ان تمام سیاست دانوں، سیاست دانوں کے ساتھ کام کرنے والوں، بیوروکریٹس، اور بزنس مینز کو معافی دی گئی جن پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال،قتل، کرپشن اور، منی لانڈرنگ، جیسے سنگین جرموں کے مقدمے درج تھے، اس سے بڑے بڑے سیاستدانوں جن میں بھٹو خاندان،سابق صدر آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے الطاف حسین،وفاقی وزیر رحمان ملک، بابر غوری،احمد مختار،فاروق ستار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فائدہ ہوا، اسی قانون کے تحت مرحومہ بے نظیر بھٹو شہید بھی ملک میں آسکی۔اس قانون سے تقریبا 8 ہزار سے زائد مقدمات ختم کیے گئے، اس قانون کے تحت کسی بھی سیاست دان یا بیوکریٹس پر انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی سیاست دان کو الزام کی بنا پر گرفتار نہیں کیا جائے گا،جب تک اس پر جرم ثابت نہ ہو جائے یہ قانون بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی سربراہی میں 17 رکنی بنچ نے کالعدم قرار دے دیا اور عدالت نے ری مارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قانون ملک کے مفادات کے منافی ہے اور رحمان ملک کو وزرات سے ہٹا دیااور ملک کے 248 لوگوں پر ملک سے باہر جانے پر پابند ی لگا دی گئی۔