VidRise makes YouTube stand out on social feeds!

About Video - To end Yemen war, Saudi Arabia wants talks with Iran | Houthi rebels attack | Mahmood Sadiq یمن میں حوثی ملیشیا نے نے اتوار کو علی الصباح مارب شہر میں رہائشی علاقوں کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس سے چند گھنٹے قبل حوثی ملیشیا نے شبوہ صوبے میں ایک مسجد پر بیلسٹک میزائل داغا تھا۔ اس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شبوہ صوبے میں ایک مسجد کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مجرمانہ کارروائی مغرب کی نماز کی ادائی کے دوران میں کی گئی۔ داغا گیا بیلسٹک میزائل ایرانی ساختہ تھا۔ الاریانی نے ہفتے کی شام اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ "حوثی ملیشیا کا ریکارڈ مارب ، البیضاء ، شبوہ ، تعز اور یمن کے دیگر علاقوں میں مساجد کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے اور نمازیوں کو موت کی نیند سلانے سے بھرا ہوا ہے۔ حوثی ملیشیا نے مختلف صوبوں میں شہریوں کے منظم قتل کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کا شیڈول طے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی موجودہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے طریقہ کار کی تلاش کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہمیں ٹھوس پیش رفت دکھائی دی تو مفاہمت ممکن ہے تاہم ابھی تک ہمیں ایسا ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر مشرق وسطی اور دنیا بھر میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق میونخ میں امن کانفرنس کے تحت مکالمے میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کریمن میں بحران کے خاتمے اور جنگ بندی کےلیے کام کررہا ہے۔ اس مسئلے کے اس سیاسی حل کے لیے سنجیدہ ہیں جو یمن کے تمام فریقوں کےلیے قابل قبول ہو‘۔ انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ مملکت نے 22 مارچ 2021 کو یمنی مسئلے کے حل کی تجویز پیش کی تھی جو جنگ بندی اور سیاسی حل کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ حوثی ملیشا نے جنگ بندی کے حوالے سے پیش کیے جانے والے تمام نکات کو مسترد کرتے ہوئے ڈرونز اور بیلسٹیک میزائلوں کے ذریعے شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھا ہے‘۔ سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ’یمن میں قائم اتحادی فورس کا بنیادی ہدف یمن کی آئینی حکومت وہاں کی عوام حفاظت اور قیام امن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام فریقیوں کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے‘۔ ایرانی جوہری پروگرام پر بین الاقوامی مذاکرات کے حوالے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ایٹمی معاہدے میں بہت سے خامیاں ہیں جنہیں بات چیت اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے دور کیا جانا چاہئے، جس کا اہم مقصد خطے اور دنیا کوجوہری پھیلاو سے محفوظ بنانا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اور ایران کے مابین مذاکرات میں خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی، _________________________________________________________________ THIS VIDEO ALSO RELATES TO FOLLOWING TOPICS: ◼ Yemen War, Saudi Arabia, Talks with Iran, Houthi rebels, Houthi rebels attack, Iran Saudi Arabia, Iran Saudi Arabia relations, Iran Saudi Arabia ties, Iran Saudi Arabia relations in Urdu, Iran Saudi Arabia war in Urdu, Houthi rocket attack, Yemen Jang ◼ ایران سعودی عرب, ایران سعودی عرب مذاکرات, ایران سعودی عرب جنگ, یمن جنگ, حوسی جنگجو, حوسی باغی, حوسی حملہ, ◼ Video by Mahmood Sadiq _____________________________/SOCIAL LINKS___________________________________ Facebook ➤ https://www.facebook.com/mahmoodsadiq21 Twitter ➤ https://twitter.com/Mahmood_Sadiq Instagram ➤ https://www.instagram.com/mahmoodsadiq7/ _________________________________________________________________ #yemen #iran #houthi #mahmoodsadiq Keywords: Iran Saudi Arabia,Iran Saudi Arabia relations,Iran Saudi Arabia ties,Iran Saudi Arabia relations in Urdu,Iran Saudi Arabia war in Urdu,Houthi rebels,Houthi attack,Houthi rocket attack,Yemen war,Yemen Jang,ایران سعودی عرب,ایران سعودی عرب مذاکرات,ایران سعودی عرب جنگ,یمن جنگ,حوسی جنگجو,حوسی باغی,حوسی حملہ,Mahmood Sadiq